ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہم چلائیں گے ’’جواب دو، حساب دو‘‘مہم:یوگیندریادو

ہم چلائیں گے ’’جواب دو، حساب دو‘‘مہم:یوگیندریادو

Sun, 15 Jan 2017 11:21:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی14جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سوراج مہم دہلی ایم سی ڈی انتخابات کا ایجنڈا طے کرنے کیلئے’’جواب دو، حساب دو‘‘مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے۔ایک ماہ تک چلنے والی یہ مہم 12فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بڑی ریلی کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔ہفتہ کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوراج مہم کے کنوینر یوگیندر یادو نے کہا کہ اتوار سے ان کے کارکن دہلی ایم سی ڈی کے سبھی 272وارڈوں میں جائیں گے اور لوگوں سے مل کر ان کے مسائل جانیں گے۔اس دوران10لاکھ گھروں میں براہ راست بات چیت کی۔تقریباََ ایک ماہ تک جنوری بات چیت کرنے کے بعد12فروری کو رام لیلا میدان میں بڑی ریلی منعقد کی جائے گی جہاں سے دہلی ایم سی ڈی انتخابات کا سوراج مہم بگل بجائے گی۔یوگیندر نے کہا کہ مہینے بھر چلنے والی اس مہم کے بعددہلی کی حالت کا ایک سچا آئینہ ملک کے سامنے ہو گا۔یہ واضح ہو جائے گا کہ دہلی کے کتنے لوگ کن مسائل سے دوچارکر رہے ہیں۔’’جواب دو، حساب دومہم‘‘ سے یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ 12فروری کو کن مسائل پر رام لیلا میدان میں آواز بلند ہوگی۔پریس مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے سوراج انڈیا کے قومی ترجمان انوپم نے کہا کہ دہلی میں مرکزی،ریاستی اور کارپوریشن سطح پر تین حکومتیں ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ سب نے دہلی کوبربادکررکھاہے۔عوام سے جڑے یہاں تک کہ اصل مسائل پر کام کرنے میں کسی کی دلچسپی نہیں ہے۔آج دہلی کا عام آدمی’’تین سرکار، تینوں بیکار‘‘کے نعرے لگا رہاہے۔سوراج انڈیا ایسی حالت میں دہلی کیلئے ایک قابل قدر ایجنڈالے کرآئے گی۔صفائی اورحفظان صحت جیسے عام عوام سے جڑے کئی ایسے سنگین مسائل ہیں جوبراہ راست ایم سی ڈی کے تحت آیاکرتے ہیں۔سوراج انڈیا دہلی کے آئندہ ایم سی ڈی انتخابات کو مسائل کا الیکشن بنائے گا۔


Share: